اندھے قتل کا معمہ حل،مقتول کا سسر، سالے اور ایک ساتھی گرفتار
مکوآنہ(نمائندہ دنیا)تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، تکنیکی شواہد اور مؤثر تفتیش کے ذریعے اندھے قتل کا معمہ ٹریس کرتے ہوئے مقتول کے سسر، سالے اور انکے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق عظیم عباس کو چند روز قبل فیکٹری جاتے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کی وجہ پسند کی شادی پر پیدا ہونے والی رنجش بنی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments