ننکانہ، قصور:ٹریفک حادثے بچی سمیت 3افراد جاں بحق
ننکانہ صاحب، موڑ کھنڈا، مصطفی آباد، تلونڈی(خبر نگار، نامہ نگاران )ننکانہ اور قصور میں 3ٹریفک حادثات میں کمسن بچی سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ ننکانہ کے نواحی قصبہ موڑ کھنڈا میں جلال نو سٹاپ پرمسافر وین نے سڑک پار کرنیوالی 8 سالہ بچی کو روند ڈالا، زلیخاں جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
قصور کے علاقہ مصطفی آبادمیں تیز رفتار کار کٹ سے ٹرن لینے والی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں کامونکی کا رہائشی کار سوار اعجاز اختر شدید زخمی ہوا ،اسے ریسکیو ٹیم نے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کیا ، تاہم جانبر نہ ہوسکا ۔قصور ہی کے علاقہ تلونڈی میں بگھیانہ خورد کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے بھیڑ سوہڈیاں کا رہائشی موٹرسائیکل سوار نوجوان محمد ارشد موقع پر ہی چل بسا، جبکہ ساتھی عبدالرحمن شدید زخمی ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments