ٹائون شپ:نوجوان اغوا ، تاوان وصول،2 پولیس اہلکاروں سمیت 3گرفتار،مقدمہ درج

ٹائون شپ:نوجوان اغوا ، تاوان  وصول،2 پولیس اہلکاروں  سمیت 3گرفتار،مقدمہ درج

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹاؤن شپ کے علاقے میں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے اغوا برائے تاوان کا انکشاف ہوا ہے ،

ایک نوجوان کو موبائل فون چوری کے الزام میں گھر سے اٹھا کر اہلخانہ سے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا،پولیس کے مطابق انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر دو حاضر سروس اور ایک سابق پولیس اہلکار کے  خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق وردی میں ملبوس تینوں ملز موں نے خود کو سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لیا اور جعلی مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ، ڈھائی لاکھ روپے ادا کرنے پراسے چھوڑ دیا ، ملز موں میں کانسٹیبل عقیل، کانسٹیبل عبد الغفار اور سابق پولیس اہلکار رفاقت شامل ہیں۔ تینوں کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا گیا ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...