وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے ،موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں،
ڈیفنس میں اشفاق سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں وسیم سے 4 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں یاسین سے 4لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،شیرا کوٹ میں ندیم سے 3لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں کمال سے 3لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔شالیمار کے علاقے میں عاصم سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ اچھرہ سے اختر اور ہنجروال سے افضل کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments