پوری قوم کو یادگار فتح کے سائے میں جشن آزادی مبارک: شہباز شریف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری قوم کو یادگار فتح کے سائے میں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے حضور سربسجود ہیں جس نے ہمیں آزاد وطن سے نوازا، ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ یادگار فتح ہماری عزم و ہمت، مسلح افواج کی مہارت اور برتری کی علامت ہے، معرکہ حق میں کامیابی نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

وزیراعظم نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہماری افواج نے دشمن کو شکست دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 8 ماہ کے قلیل عرصے میں یادگار فتح کی تعمیر فیلڈ مارشل کی ذاتی دلچسپی کا نتیجہ ہے، یادگار فتح قومی اتحاد کی علامت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم امن کے لیے عزت اور وقار کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن معرکہ حق میں عبرتناک شکست ہمیشہ یاد رکھے گا، پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اگر راہ راست پر نہ آیا تو اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نئی نسل کو ترقی کے نئے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے، پاکستان خطے میں استحکام کی علامت بن چکا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو ترقی کے نئے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے، ہم اس خطے اور دنیا کو تنازعات سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان قیادت کو مخلصانہ مشورہ ہے اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے سے روکیں، ہماری کوشش ہے دنیا نئے تنازعات کا شکار نہ ہو۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے ایران، امریکا جنگ کے خاتمے کیلئے کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تاریخی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پر فیلڈ مارشل کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ کے دنوں قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کیا، ہم نے اسی اتحاد کو برقرار رکھنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے دنیا نئے تنازعات کا شکار نہ ہو، پاکستان نے ایران، امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تاریخی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے ہمارا موقف دوٹوک ہے، کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، فلسطینیوں کے حقوق کے لیے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کا کردار لائق تحسین ہے، آنے والے وقت میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور چٹان سے زیادہ مضبوط ہے، چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم پر زور دیا کہ اختلافات بھلا کر نفرتوں کو ختم کریں اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...