آج آسمان پر 6 سیارے ایک ساتھ قطار میں نظر آئیں گے

لاہور: (ویب ڈیسک) 12 اگست کو آسمان پر 6 سیاروں کی نایاب فلکیاتی قطار دیکھنے کا موقع ملے گا، مشتری، عطارد، مریخ، زحل، یورینس اور نیپچون ایک ہی سمت میں دکھائی دیں گے۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق 6 سیاروں کی یہ قطار طلوعِ آفتاب سے قبل دیکھی جاسکے گی، سیارے مشرقی افق سے جنوب مغربی آسمان تک ایک قوس کی شکل میں نظر آئیں گے۔

ماہرین کے مطابق سیارے خلا میں حقیقتاً ایک سیدھی لائن میں موجود نہیں ہوں گے، بلکہ زمین سے مشاہدے کے دوران ان کا ایک ہی سمت میں دکھائی دینا ’پلینٹری پریڈ‘ کہلاتا ہے۔

مریخ اور زحل نسبتاً آسانی سے عام آنکھ سے دیکھے جاسکیں گے، جبکہ عطارد اور مشتری افق کے قریب ہونے کے باعث ان کا مشاہدہ قدرے مشکل ہوگا۔

یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین یا بائنوکیولر کی ضرورت ہوگی، جبکہ صاف اور کھلے مشرقی افق سے اس فلکیاتی منظر کا نظارہ بہتر رہنے کی توقع ہے۔

فلکیاتی شائقین کے لیے 12 اگست کی رات ایک اور اہم نظارہ بھی موجود ہوگا، اس روز پرسیڈ میٹیور شاور بھی عروج پر ہوگا۔

ماہرین کے مطابق نئے چاند کے باعث آسمان نسبتاً تاریک ہوگا، جس سے شہابیوں کا نظارہ بہتر ہونے کی توقع ہے۔

یوں 12 اگست کو سیاروں کی صف بندی سمیت متعدد اہم فلکیاتی مظاہر آسمان پر دیکھنے کو ملیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...