مذاکرات میں تعاون پر فیلڈ مارشل، وزیراعظم کا شکریہ ادار کرتے ہیں: تنویر احمد جٹ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویر احمد جٹ نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات میں تعاون پر فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور وزیر مواصلات کا شکریہ ادار کرتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنویر احمد جٹ نے کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر مواصلات کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے، ملک کے وسیع تر مفاد میں ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹرانسپورٹرز کے تقریباً 8 فوری نوعیت کے مطالبات مان لیے گئے ہیں، جبکہ باقی مطالبات کے حل کیلئے بھی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل کا کہنا تھا کہ پہیہ جام ہڑتال کے باعث ملک کی بندرگاہیں بند تھیں، درآمدات اور برآمدات شدید متاثر ہو رہی تھیں جبکہ ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا، کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے صورتحال انتہائی خطرناک ہوگئی تھی، ان حالات میں حکومت سے مذاکرات کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیزل کی روزانہ قیمت مقرر کرنے کے بجائے معاملات طے کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، اگر ٹرانسپورٹرز کے مطالبات حل نہ کیے گئے اور وعدہ خلافی کی گئی تو دوبارہ پورے ملک کو بند کر دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments