سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اضافے کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 13 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 49 کروڑ 83 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...