ہمارے بحری جہازوں پر قبضہ ہوا تو مناسب جواب دیں گے، روسی وزیر خارجہ
ماسکو: (دنیا نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یورپی یونین کی روس مخالف بحری پالیسی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ روسی بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کی گئی تو مغرب کو سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔
ایک بیان میں سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس جوابی کارروائی کیلئے اپنے اہداف کا انتخاب خود کرے گا، انہوں نے یورپی یونین پر بین الاقوامی قانون کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ روس اپنے مفادات اور شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی یورپ کو جوابی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ روسی جہازوں کے خلاف کسی بھی اقدام کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ یورپی یونین نے روس کے مبینہ ’’شیڈو فلیٹ‘‘ کے خلاف دباؤ مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر روسی حکام نے خبردار کیا ہے کہ روسی بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments