500 کلوگرام وزنی شادی کا کیک، تیاری میں 1800 گھنٹے لگ گئے
بارسلونا: (ویب ڈیسک) ایک ہسپانوی پیسٹری شیف نے دلکش 500 کلوگرام وزنی شادی کا کیک تیار کرلیا، جس کی تیاری میں چار ماہ لگے، کیتالان کے پیسٹری شیف مارک سویز اسے اپنا اب تک کا سب سے شاندار شادی کا کیک قرار دیا۔
یہ شاہکار چینی کے پیسٹ سے بنائی گئی ہزاروں پھولوں کی پنکھڑیوں سے مزین اور اس کا وزن تقریباً نصف ٹن ہے۔
مارک سویز یورپ بھر میں اپنے نفیس کیک کے لیے مشہور ہیں، لیکن ان کا تازہ ترین شاہکار تو واقعی اپنی مثال آپ ہے! 3.5 میٹر بلند اور 1.8 میٹر چوڑا یہ شاہکار کسی ویڈنگ کیک سے زیادہ ایک عجائب گھر میں رکھے جانے والی فن پارے کی مانند دکھائی دیتا ہے۔
ایک سعودی خاندان کی جانب سے شاہی شادی کے لیے اس کیک کا آرڈر دیا گیا تھا، سوریز نے کیک کی تیاری سے قبل اسکے بارے میں ایک تصور تخلیق کرنے میں تقریباً ڈیڑھ ماہ اور تصور کو حقیقت کا روپ دینے میں مزید چار ماہ لگائے، اگرچہ وہ عام طور پر اکیلے کام کرتے ہیں، لیکن اس خاص منصوبے کے لیے غیر معمولی کام کے باعث انہوں نے اپنے کئی پیسٹری شیف دوستوں اور ان کے اہل خانہ کی مدد حاصل کی، صرف کیک پر 33,000 پنکھڑیاں لگانا ہی ایک غیر معمولی محنت طلب کام تھا۔
سوریز کے مطابق کیک کی تیاری کے لیے خاندان، دوست اور جاننے والوں نے مل کر انکا ہاتھ بٹایا، میں عموماً اکیلے کام کرتا ہوں، لیکن اس بار آرڈر اتنا بڑا تھا کہ اپنے پیسٹری شیف دوستوں کے ساتھ مل کر بھی ہمارے پاس کافی افرادی قوت کی کمی تھی۔
اس شاندار کیک کی تیاری میں تقریباً 1,800 گھنٹے لگے اور اس 500 کلوگرام کے کیک کو پیرس اوپیرا گارنیئر میں ایک سعودی جوڑے کی شادی کے موقع پر پیش کیا گیا، جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔
کیک کی غیر معمولی پیچیدگی پر سوریز نے بتایا کہ نو بیاہتا جوڑا ایسا کیک چاہتا تھا جو کیک نہ لگے بلکہ ایک ایسی یادگاری عمارت کی مانند ہو جو اس تقریب اور اس شاندار مقام کو خراج تحسین پیش کرے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سوریز نے انکشاف کیا کہ ان کی اس شاندار تخلیق کا صرف تقریباً 0.1 فیصد حصہ ہی اصل کیک ہے، جبکہ باقی تقریباً تمام حصہ ہاتھ سے تیار کیے گئے شوگر پیسٹ اور سفید چاکلیٹ پر مشتمل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments