حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار

حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد کے تھانہ سائٹ کی حدود میں سٹریٹ کرمنلز سے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی شناخت غلام علی شیدی کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم مختلف مقدمات سمیت ریلوے پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم متعدد سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا، پکڑے گئے ملزم کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...