یو ایس ایس ابراہم لنکن پر خراب حالات کی رپورٹس غلط ہیں، امریکی وزیر دفاع
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر خراب حالات کی رپورٹس مکمل طور پر غلط ہیں۔
ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ابراہم لنکن جنوری سے مشرق وسطیٰ میں ایران جنگ میں تعینات ہے، جنگ کے دوران امریکی بحری جہازوں کی تعیناتی طویل ہوسکتی ہے۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایران کے خلاف جنگ سے امریکی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں، اور بعض اہلکاروں نے سمندر میں کود کر خودکشی کی کوشش کی، طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر تعینات تقریباً 5 ہزار اہلکار مسلسل 250 دن سے سمندر میں ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فوجیوں کی ذہنی صحت سے متعلق اہلخانہ اور ارکان کانگریس نے اظہار تشویش کیا، ارکان نے جہاز پر خوراک، پانی کی فراہمی اور طویل تعیناتی پر بھی سوالات اٹھا دیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments