سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے: فلسطینی صدر
انقرہ: (دنیا نیوز) ترک صدر طیب اردوان کی انقرہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی جس میں مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطین کی حمایت اور غزہ کے لیے انسانی و طبی امداد پر ترکیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کا مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے اہم ہے۔
محمود عباس نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری باعث تشویش ہے، غزہ فلسطینی ریاست کا ناقابل تقسیم حصہ ہے، غزہ کے بغیر کوئی فلسطینی ریاست وجود میں نہیں آ سکتی۔
اس موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ ہر عالمی فورم پر فلسطینی عوام کے جائز حقوق کا دفاع کرے گا، غزہ کی تعمیر نو فوری شروع کرنے کے لیے پہلے حالات پیدا کرنا ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments