وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت پاکستان اور ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نارویجن کمپنیوں کو پاکستان کے تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے فلسطین کی حمایت پر ناروے کے مضبوط اور اصولی مؤقف کو بھرپور انداز میں سراہا اور امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مسلسل حمایت پر ناروے کا شکریہ ادا کیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بالخصوص ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...