ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارت کے نئے قائم مقام ناظم الامور ڈاکٹر ستیانجل پانڈے پاکستان پہنچ گئے اور بھارتی مشن کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے سابق بھارتی ناظم الامور گیتیکا سری واستوا کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، جو 2023 سے پاکستان میں بطور بھارتی ناظم الامور فرائض انجام دے رہی تھیں اور اب بھارت واپس روانہ ہوچکی ہیں۔

ڈاکٹر ستیانجل پانڈے گزشتہ 18 برس سے بھارتی وزارتِ خارجہ سے وابستہ ہیں۔ اس سے قبل وہ سری لنکا میں سفارتی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے اور اگست 2023 سے 2026 تک کولمبو میں بھارتی نائب ہائی کمشنر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان آمد کے بعد ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے رواں ہفتے دفتر خارجہ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے متعلقہ حکام کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...