پی اینڈ ڈی کی زیر تعمیر عمارت سے 3 مزدور گرگئے، ایک جاں بحق، دو زخمی
لاہور: (دنیا نیوز) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کی زیر تعمیر عمارت سے تین مزدور گرگئے، پولیس کے مطابق حادثے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تینوں مزدور پچاس فٹ کی بلندی سے نیچے گرے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ آئی جی آفس کے سامنے پی اینڈ ڈی کی عمارت میں پیش آیا، تعمیراتی کام کے دوران احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments