بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
لاہور: (دنیا نیوز) بادامی باغ کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر عدیل اور کانسٹیبل اسد شہید ہوئے، دونوں اہلکار لاری اڈا پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عدیل نے کچھ عرصہ قبل خطرناک شوٹر فیضان بٹ کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا تھا جبکہ فیضان بٹ کا بھائی ریحان بٹ بھی خطرناک شوٹر ہے اور پولیس کو مطلوب ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریحان بٹ نے اپنے بھائی کی رنجش میں سب انسپکٹر عدیل اور کانسٹیبل اسد کو فائرنگ کرکے شہید کیا۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، جبکہ دونوں شہید اہلکاروں کی میتیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments