اقوام متحدہ اور ایف پی سی سی آئی کا کاروباری برادری کو انسانی امدادی اقدامات سے جوڑنے پر اتفاق

کراچی: (دنیا نیوز) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان میں انسانی امداد، بحرانوں سے نمٹنے اور نجی شعبے کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا، اقوام متحدہ اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص ابھارنے پر یو این ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر کے کردار کی تعریف کی۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ نجی شعبے کو انسانی امدادی سرگرمیوں اور بحرانوں سے نمٹنے کے عمل میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کاروباری برادری معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ انسانی خدمت میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور ایف پی سی سی آئی کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، بحرانوں سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے حکومت، اقوام متحدہ، انسانی امدادی اداروں اور نجی شعبے کا اشتراک ضروری ہے۔

یو این ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے کہا کہ بحرانوں کے دوران نجی شعبہ فوری امداد اور بحالی کے عمل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

محمد یحییٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بحرانوں سے نمٹنے اور رزیلینس بڑھانے کے لیے کاروباری برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت داری انسانی امداد اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے اہم ثابت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...