لاہور پولیس ٹارگٹ کلرز کی زد میں، اہلکاروں کو ہر وقت مسلح رہنے کی ہدایت

لاہور: (دنیا نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی جانب سے پولیس افسران اور جوانوں کو ٹارگٹ کلرز کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر الرٹ رہنے اور مسلح رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی جانب سے جاری آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ تمام پولیس افسران اور جوانوں کے پاس اسلحہ ہونا ضروری ہے، لاہور پولیس پر دو حملے ہوچکے ہیں، اس لیے اہلکاروں کو اپنی حفاظت کے لیے مکمل طور پر تیار رہنا ہوگا۔

آڈیو پیغام میں کہا گیا کہ اگر کسی پولیس اہلکار کے پاس سرکاری پسٹل نہیں ہے تو اس کے پاس نجی اسلحہ ہونا ضروری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ شہر میں پولیس پر دوبارہ کسی قسم کا حملہ ہونے کی صورت میں پولیس ملازم فوری کارروائی کرے۔ آڈیو پیغام کے مطابق پولیس کے جوان سول لباس یا یونیفارم میں بلاجواز کارروائی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کسی کارروائی پر کوئی انکوائری نہیں ہوگی۔ تمام جوانوں کے پاس اسلحہ ہونا ضروری ہے اور اسلحہ رکھنے کے لیے لائسنس کی کوئی شق نہیں ہے۔

آڈیو پیغام کے مطابق یہ ہدایات رات 12 بجے کے بعد تا حکم ثانی نافذ العمل رہیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...