حکومت اور منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پاگئے، ہڑتال ختم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال چھٹے روز حکومت اور منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ختم ہوگئی۔

صدر پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن حاجی شیر علی نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 روز سے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری تھے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزدا گاڑیوں کے وزن کا معاملہ حل ہو گیا ہے، جبکہ موٹرویز پر مزدا گاڑیوں کے ذریعے جانوروں کو لانے کا معاملہ بھی طے پاگیا ہے۔

حاجی شیر علی نے بتایا کہ کسٹم سے متعلق ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ بھی حل کر لیا گیا ہے، زیادہ تر مطالبات حکومت نے مان لیے ہیں، جو مطالبات باقی رہ گئے ہیں، ان پر حکومت کمیٹی تشکیل دے گی۔

صدر منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ حکومتی یقین دہانیوں کے بعد ملک بھر میں جاری ہڑتال ختم کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...