آزادی کا جشن: آسمان رنگ و نور سے روشن، شہر شہر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ
لاہور: (دنیا نیوز) آزادی کا جشن، آسمان رنگ و نور سے روشن ہوگیا، لاہور میں لبرٹی چوک اور مینار پاکستان پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
کراچی میں پورٹ گرینڈ پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، پشاور میں قیوم سپورٹس کمپلیکس میں آتشبازی کا مظاہرہ ہوا، ملتان میں گھنٹہ گھر چوک میں آتشبازی کی گئی، نوجوان قومی پرچم اور جھنڈیاں لئے سڑکوں پر نکل آئے۔
.jpg)
قوم حب الوطنی کے جذبے سے سرشار رہی، پورا ملک سبز و سفید رنگ میں رنگ گیا، نگر نگر سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، گلیوں شاہراہوں اور چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، شاہراہوں اور اہم مقامات کی رونقیں بڑھ گئیں۔
چھوٹے بڑے تمام شہروں میں اہم عمارتیں سج گئیں، لاہور میں جشن آزادی کے رنگ سج گئے، مینار پاکستان کو سبز رنگ سے سجا دیا گیا، لبرٹی چوک پر میگا میوزیکل کنسرٹ ہوا، ٹاؤن ہال لاہور میں شاندار لائٹ اینڈ پروجیکشن شو ہوا۔
.jpg)
پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور نے مال روڈ پر مشعل بردار آزادی کارواں نکالا، ہر طرف پاکستان زندہ آباد کے نعرے گونجتے رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments