وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لئے ،موٹر سائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے ،موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
مانگا منڈی میں واصف سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں عبداللہ سے 3 لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون،نشترکالونی میں زاہد سے 3لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں نواز سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں وحید سے 3لاکھ روپے موبائل فون ، نشتر کالونی کے علاقے میں رفیق سے 16 ہزار روپے اور موبائل فون ، کاہنہ کے علاقے میں خالد سے 10 ہزار روپے اور موبائل ، چوہنگ میں ارسلان سے 8 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔سندر سے اعجاز ، برکی سے نعیم اور لیاقت آباد سے اخلاق کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments