جھگڑے پر حاملہ بیوی پرمبینہ تشدد،9 ماہ کا بچہ جاں بحق

جھگڑے پر حاملہ بیوی پرمبینہ تشدد،9 ماہ کا بچہ جاں بحق

کیسر گڑھ کی رہائشی ثنا کے ساس کیساتھ جھگڑے پرشوہر نوازنے بچے پرتشددکیا کوٹ رادھاکشن میں کلینک پرغلط انجکشن لگنے سے 13 سالہ فیضان زندگی ہارگیا

قصور(نمائندہ دنیا)قصور کے نواح میں گھریلو جھگڑے پرشوہرکے حاملہ بیوی پر مبینہ تشدد سے 9ماہ کا بچہ جبکہ کوٹ رادھاکشن میں13سالہ بچہ غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ کیسر گڑھ کی رہائشی 28 سالہ ثنا زوجہ نواز کا اپنی ساس کیساتھ گھریلو معاملے پر جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران اسکے شوہر نواز نے اسے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پیٹ پر ضربیں لگائیں، جس سے ثنا کی حالت بگڑ گئی۔ فوری بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج اسکے 9ماہ کے بچے کی موت واقع ہوگئی۔ کوٹ رادھاکشن کے محلہ دوانی مرلہ میں گلشن اڈہ جمبراں کے رہائشی 13سالہ فیضان کو اسکا والد جاوید بخار کی دوا لینے کیلئے نجی کلینک پرلایا۔ ڈاکٹر نے بچے کو انجکشن لگایاتواچانک اسکی حالت بگڑ گئی۔بچے کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...