مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افرادجاں بحق، 10زخمی
حلیمہ رکشہ الٹنے سے چل بسی، ٹرک نے دو موٹر سائیکل سوار روند ڈالے
قصور، ننکانہ صاحب(نمائندہ دنیا،خبر نگار ) مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افرادجاں بحق، 10زخمی ہوگئے ۔ کوٹ رادھا کشن کے علاقہ مرالی ہٹھاڑ سٹاپ پر چھینہ گائوں جاتے تیز رفتار رکشہ موٹر سائیکل سوارکے اچانک غلط کٹ سے الٹ گیا، 64 سالہ سوار حلیمہ بی بی زوجہ کرم دین شدید زخمی ہوکردم توڑ گئی جبکہ 55 سالہ اصغری بی بی ، 61 سالہ لیاقت اور 15 سالہ مسکان لیاقت زخمی ہوگئے ۔ راجہ جنگ کے قریب رائیونڈ روڈپر حویلی تیلیاں والی کے مقام پر کار اور رکشہ کے تصادم میں 28 سالہ شعبان ، 55 سالہ ولایت اور 3 سالہ حسن زخمی ہوگئے ۔ واربرٹن بائی پاس اور موڑ کھنڈہ کے قریب 3 ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق،چار افراد زخمی ہوگئے ۔ واربرٹن بائی پاس پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو روند ڈالا، دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔جاں بحق ہونیوالوں میں گھلا وٹواں کا 13 سالہ ریحان شامل ہے ، دوسرے کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔ واربرٹن سبز منڈی کے قریب موٹر سائیکل سوار 13 سالہ انشال اور 10 سالہ شرجیل ٹریکٹر کیساتھ ٹکرسے ہل سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے ۔ لاہور جڑانوالہ روڈ پر موڑ کھنڈہ بائی پاس کے قریب دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے ، 48 سالہ شفیق اور 52 سالہ قربان زخمی ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments