2بہنوں کے اغوا میں ملوث ملزم گرفتار، مغوی بہنیں بازیاب
سمندری کے علاقے سے اکرام وغیرہ چھ ملزموں نے دوبہنوں کواغواکیاتھا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو بہنوں کے اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مغوی بہنوں کو بازیاب کرا لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سمندری کے علاقے سے اکرام وغیرہ چھ مسلح ملزموں نے سگی بہنوں، 13 سالہ عائشہ بی بی اور 19 سالہ گلشن بی بی کو دن دہاڑے اغوا کر لیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس ٹیم نے تکنیکی وسائل اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سراغ لگاتے ہوئے اغوا کار ملزم اکرام کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی نشاندہی پر دونوں بہنوں کو بحفاظت بازیاب کراکے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments