خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرکے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ گلبرگ کے علاقے میں ملزمان نے مبینہ طور پر خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرکے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔
امتیاز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اسے باتوں میں الجھایا اور آنکھیں بند کرکے چند قدم چلنے کا کہا، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments