وارداتیں:5افرادسے 20لاکھ،فونز،سامان لوٹ لیا

وارداتیں:5افرادسے 20لاکھ،فونز،سامان لوٹ لیا

بادامی باغ ،شادمان، برکی ،ٹائون شپ اورنولکھامیں ڈاکوئوں کی یلغار مانگا،شاہدرہ سے گاڑیاں،اقبال ٹائون، سمن آباد سے موٹرسائیکل چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی ،چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگرقیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوبادامی باغ میں عبدالوکیل سے 5 لاکھ روپے و موبائل فون، شادمان میں زنیر سے 4لاکھ 50ہزار و موبائل فون، برکی میں عابد سے 4لاکھ و موبائل فون، ٹائون شپ میں اعظم سے 3لاکھ 70ہزارو موبائل فون، نولکھا میں مناظر سے 3لاکھ 45 ہزار ،موبائل فون اور دیگر سامان چھین کرفرار ہوگئے ۔مانگامنڈی،شاہدرہ سے گاڑیاں ، مزنگ ،اقبال ٹائون اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...