پمز ، جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پمز میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ،
تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ملزم مظہر منظور پمز کی ایمرجنسی میں ڈاکٹر کا روپ دھارے موجود تھا ، شک گزرنے کے بعد پوچھ گچھ کی گئی تو اس کی حقیقت سامنے آگئی۔ ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے سٹیتھوسکوپ اور جعلی میڈیکل آفیسر کی مہر برآمد ہوئی ،پمز انتظامیہ نے ملزم کو کراچی کمپنی پولیس کے حوالے کردیا، جس نے اسے عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ،تفتیشی حکام اس بات کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں کہ مظہر منظور پمز میں جعلی ڈاکٹر بن کر کیوں موجود تھا، وہ کب سے ہسپتال آجا رہا تھا اور آیا اس نے کسی مریض یا طبی عملے سے رابطہ بھی کیا یا نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments