شیخوپورہ:محکمہ لیبر کا انسپکٹر 10ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار

شیخوپورہ:محکمہ لیبر کا انسپکٹر  10ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی کرپشن پولیس نے محکمہ لیبر کے انسپکٹر10کوہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آرکے مطابق اویس افضل نے سپیئرپارٹس بنانے کا کارخانہ لگانے کیلئے رجسٹریشن کی بابت لیبر انسپکٹر غلام مرتضیٰ سے معلومات لیں تو اس نے 60ہزار کا تقاضا کیا جس میں 50ہزار ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر اور 10ہزار اپنے لئے مانگے جس پر اویس نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو 50 ہزارادا کردیئے اورجب غلام مرتضیٰ کو 10ہزار دئیے تو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسما انجم نے جوڈیشل مجسٹریٹ اور ٹیم کے ہمراہ اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ مقدمہ میں نامزد ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف عزیز سے بھی 50ہزار رشوت لینے کے الزام پر تحقیقات شروع کردی گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...