سب انسپکٹر اورتھانیداررشوت لینے پر گرفتار، ڈی ایس پی معطل

سب انسپکٹر اورتھانیداررشوت لینے پر گرفتار، ڈی ایس پی معطل

اینٹی کرپشن کی کارروائی ، لوئر مال، الہ آباد تھانوں کے اہلکار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی ننکانہ کو فوری آئی جی آفس رپورٹ کرنیکا حکم

لاہور (کرائم رپورٹر)کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سب انسپکٹر اوراے ایس آئی کو گرفتار جبکہ ڈی ایس پی ننکانہ صاحب کو معطل کردیا گیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن لاہور نے چھاپہ مار کر تھانہ لوئر مال لاہور کے سب انسپکٹر آصف کو شہری سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ آصف نے نسرین بی بی سے تفتیش میں مدد کیلئے رشوت مانگی تھی۔ اینٹی کرپشن قصور نے تھانہ الہ آباد کے اے ایس آئی فاروق کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن ٹیموں نے مجسٹریٹس کے ہمراہ کارروائیوں میں ملزموں سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ۔ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں ڈی ایس پی ننکانہ صاحب ذوالفقار علی کو  معطل کرکے فوری آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ آئی جی نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...