مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
شورکوٹ (نمائندہ دنیا )جھنگ روڈ حویلی بہادر شاہ کے قریب حسین آباد کے مقام پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،
جہاں مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد میں سے ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت غلام فرید ولد محمد بخش جبکہ زخمی کی شناخت محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے ۔ دونوں افراد نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments