مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،زیورات ،گاڑیوں سے محروم

مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،زیورات ،گاڑیوں سے محروم

جوہرٹاؤن میں رفعت ، نولکھا میں عابد ، نواں کوٹ میں شکیل ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھا ٹاؤن شپ سے امداد ، بھاٹی گیٹ سے شہزاد،گڑھی شاہو سے محمود کی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ، زیورات اورگاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ جوہرٹاؤن میں رفعت سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، نولکھا میں عابد سے 3لاکھ 65ہزار اور موبائل ، نواں کوٹ میں شکیل سے 3 لاکھ40ہزار اور موبائل ، مصطفی ٹاؤن میں مرتضیٰ سے 2لاکھ اور موبائل،کوٹ لکھپت میں ذیشان سے 20ہزار اور موبائل،شیرا کوٹ میں عاطف سے 25ہزاراور موبائل جبکہ شفیق آباد میں عرفان سے 10ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ ٹاؤن شپ سے امداد ، بھاٹی گیٹ سے شہزاد اور گڑھی شاہو سے محمود کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...