ننکانہ صاحب:70 ہزار لیکر مزید رشوت طلب، نائب قاصدگرفتار
ننکانہ صاحب (خبر نگار )اینٹی کرپشن ننکانہ صاحب نے کارروائی کرکے ڈرگ انسپکٹر دفتر کے نائب قاصد کو رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
سانگلہ ہل کے چک نمبر 119 آر بی بھلیر کے رہائشی میڈیکل سٹور کے مالک مدثر نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ ڈرگ انسپکٹر دفتر کا ملازم اس سے پہلے 70 ہزار رشوت وصول کرچکا ہے مزید 10 ہزار کا تقاضا کررہا ہے ۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اصغر علی کی زیرقیادت ٹیم نے چھاپہ مار کرنائب قاصد مستنصر کو 10 ہزار کے نشان زدہ نوٹوں سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments