لاہور،ملتان میں پولیس مقابلے 2ڈاکوہلاک ،3زخمی گرفتار

لاہور،ملتان میں پولیس مقابلے 2ڈاکوہلاک ،3زخمی گرفتار

لاہور،ملتان (کرائم رپورٹر) لاہور اور ملتان میں پولیس مقابلوں کے دوران 2ڈاکو مارے گئے اور 3کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ انکے 5ساتھی فرارہوگئے ۔

 ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کوتوالی پولیس آصف نامی ڈاکو کو نشاندہی کیلئے راوی روڈ کے علاقے میں لے جارہی تھی جہاں اس نے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ،دونوں طرفہ فائرنگ کے دوران ملزم  اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارا گیا جبکہ ریس کورس کے علاقے بستی میں پولیس کی فائرنگ زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا ، دریں اثنا ملتان میں پولیس مقابلوں کے دوران بین الاضلاعی گینگ کا رکن مارا گیا۔

پولیس مقابلے 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...