کھڈیاں ، مریدکے ،کاہنہ حادثات میں 3افراد جاں بحق
قصور، مریدکے ، کالا شاہ کاکو، کاہنہ(نمائندگان دنیا، نامہ نگار) کھڈیاں خاص ، مریدکے اور کاہنہ میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔
نیو اڈا کھڈیاں خاص کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار سڑک عبور کرتے دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا کر سڑک پر گرا، اسی دوران تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اس کے اوپر سے گزر گئی۔حادثے میں 18 سالہ عامر گلزار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 15 سالہ لڑکا عبدالرحمن زخمی ہوا۔ ادھر جی ٹی روڈ پر تھانہ صدر مریدکے کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 50سالہ شخص جاں بحق جبکہ اس کی بیوی سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ 50 سالہ اکبر علی بیوی شبانہ اکبر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر لاہور سے مریدکے آ رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکراجانے سے اکبر علی موقع پر چل بسا، بیوی شبانہ اور دوسری موٹر سائیکل پر سوار 21 سالہ اللہ دتہ شدید زخمی ہوگئے ۔ادھر کاہنہ میں ایل ڈی اے روڈ تیز رفتار کار کی سڑک پر کھڑے پنکچر ہونیوالے رکشے کو ٹکر سے رکشہ کا ڈرائیور دانش پٹھان موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا۔متوفی پنجو گائوں کارہائشی تھا۔ کار ڈرائیورگاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments