چوری و ڈکیتی کی 10 وارداتیں ، شہری لاکھوں سے محروم
ڈاکوؤں نے کوٹ لکھپت ،گڑھی شاہو اور دیگر علاقوں میں 5راہگیروں کو لوٹا کوٹ لکھپت ،لوہاری گیٹ ، اقبال ٹاؤن اور سندر سے 4موٹرسائیکلیں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں چوری و ڈکیتی کی 10 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے کوٹ لکھپت میں راہگیر جمیل سے 2 لاکھ 45 ہزار اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں عدیل سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،فیصل ٹاؤن میں ارجمند سے 1لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں فیضان سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، نوانکوٹ میں ظہیر سے 1لاکھ 25ہزار روپے اورموبائل فون جبکہ شالیما ر کے علاقے میں فیصل سے 20 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے کوٹ لکھپت سے شا ہد ،لوہاری گیٹ سے انعام، اقبال ٹاؤن سے امانت اور سندر کے علاقہ سے قیصر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments