شہر میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار پولیس قابو پانے میں ناکام
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا،
پولیس قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق مناواں میں سلطان سے 3لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں اعظم سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹاؤن میں الیاس سے 3لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں زمان سے 3لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ساندہ اور باغبانپورہ سے شیراز کی گاڑیاں جبکہ مصطفی آباد سے امداد، لاری اڈا سے شہزاد اور کاہنہ سے ندیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments