نارکوٹکس فورس:1ماہ میں 285منشیات فروش گرفتار
لاہور(خبر نگار)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے گزشتہ ایک ماہ میں 255 کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 285 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
16ستمبر سے 22اکتوبر کے دوران 12کروڑ50لاکھ کی 1020 کلو گرام منشیات کی ترسیل ناکام بنائی گئی۔ 255انسداد منشیات کارروائیوں میں 40 پستول، 8رائفلیں اور 2مشین گنیں بھی برآمد کی گئیں۔ دو اشتہاری منشیات فروش اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے 3 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments