اوپن سکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پاکستان کے ناصر اقبال نے حاصل کرلیا
سڈنی :(دنیا نیوز) پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونیوالا بیگا اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔
پاکستانی سکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل میں سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو 0-3 سے شکست دی۔
ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 6-11، 1-11 اور 3-11 رہا جبکہ انہوں نے اپنا فائنل صرف 24 منٹ میں جیتا۔
واضح رہے بیگا اوپن سکواش کی مجموعی انعامی رقم 12 ہزار ڈالرز ہے جو کہ تقریباً 33 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔