این اے 171 ضمنی الیکشن: پی پی کے طاہر رشیدالدین 116429 ووٹ لیکر کامیاب

رحیم یار خان : (دنیا نیوز) این اے 171 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے طاہر رشیدالدین نے میدان مار لیا۔

این اے 171 کے ضمنی الیکشن کے تمام 301 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے طاہر رشیدالدین 116429 ووٹ لیکر جیت گئے، پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ 58251 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ضمنی الیکشن کے دوران ٹرن آؤٹ تقریباً 65 سے 70 فیصد رہا، ضمنی الیکشن کے دوران کئی پولنگ سٹیشنز پر بدنظمی کے واقعات بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ نشست پی ٹی آئی کے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں