پریمیئر لیگ : چیلسی، آرسنل اور نیوکیسل یونائیٹڈ نے اپنے میچزجیت لئے

لندن : (ویب ڈیسک ) مانچسٹر نے انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی، آرسنل اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں، وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں چیلسی کی ٹیم نے بورن ماؤتھ کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔

چیلسی کی جانب سے واحد گول کرسٹوفر نکونکو نے میچ کے 86 ویں منٹ پر سکور کیا، ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد میزبان ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔

آرسنل کی جانب سے فیصلہ کن گول گیبریل میگلہیس نے میچ کے 64 ویں منٹ پر سکور کیا۔

مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم نے میزبان حریف ٹیم وولور ہیمپٹن کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

نیوکیسل یونائیٹڈ کی طرف سے فیبین شار اور ہاروی بارنس نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہوولور ہیمپٹن کی جانب سے واحد گول ماریو لیمینانے سکور کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں