فرانس میں دو عرب بہن بھائیوں پر نسل پرستوں کا حملہ ،بدترین تشدد
فرانس کے شہر آنژہ میں عربی بولنے والے بہن بھائی نسل پرستوں کے تشدد کا نشانہ بن گئے
پیرس (دنیا مانیٹرنگ)بہن بھائی کو سخت تشدد کا نشانہ بنایاگیا، اردن کے شاہ عبداللہ نے پیرس میں سفارت خانے کو ہدایت کی کہ دونوں بہن بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے ، شاہ عبداللہ سے فون پر گفتگو میں مضروب محمد ابو عید نے انہیں بتایا کہ حملہ آور انہیں کہہ رہے تھے کہ فرانس ان کا وطن نہیں۔