اسرائیل:نیتن یاہو 12 سال بعد فارغ، سیاسی جماعتوں کا مخلوط حکومت کیلئے اتحاد

اسرائیل:نیتن یاہو 12 سال  بعد فارغ، سیاسی جماعتوں کا  مخلوط حکومت کیلئے اتحاد

نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار کا سورج غروب ہوگیا

تل ابیب(دنیا مانیٹرنگ) اسرائیل میں سیاسی پارٹیوں نے نیتن یاہو کے بغیر مخلوط حکومت پر اتفاق کرلیا،اس حوالے سے اکثریتی پارٹی یش اتید کے سربراہ یائر لیپڈ نے اسرائیلی صدر کو آگاہ کردیاہے کہ ہم حکومت سازی کیلئے معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں،ہمارے پاس اکثریت ہے ،اس سے قبل یونائیٹڈ عرب پارٹی کے سربراہ منصور عباس نے بھی یامینا پارٹی اور یش اتید پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت سازی پر اتفاق کرلیا۔انہوں نے یش اتید کے سربراہ یائر لیپڈ اور یامینا پارٹی کے سربراہ نفتالی بینٹ سے ملاقات کی جس میں مخلوط حکومت سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر تینوں نے اتحاد کیلئے معاہدے پر دستخط کیے ،اسرائیل کی تاریخ میں پہلی بار کوئی عرب پارٹی حکومتی اتحاد کا حصہ بنی ہے ۔ادھرآئزک ہرتزوگ بھاری اکثریت کیساتھ اسرائیل کے 11 ویں صدر منتخب ہو گئے ۔ اسرائیلی پارلیمنٹ نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے صدرکا انتخاب کیا، انہیں 87 ووٹ ملے جبکہ ان کی حریف ماہرتعلیم میریام پیرٹس 27 ووٹ حاصل کر سکیں۔وہ سابق صدر چیم ہرزوگ کے صاحبزادے ہیں،نومنتخب صدر 9جولائی کو عہدہ سنبھالیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں