امریکی انخلا کے بعد ترک فوج افغانستان میں رہے گی:اردوان
ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہاہے کہ افغانستان سے امریکا واتحادیوں کے انخلا کے بعد ترکی وہ واحد قابل بھروسہ نیٹو کا رکن ملک ہے جو وہاں موجود رہے گا
انقرہ(دنیا مانیٹرنگ)امریکا بھی قابل بھروسہ دوست ترکی پر انحصار کرسکتاہے ۔برسلز روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ا نہوں نے کہاکہ ترکی ہی انخلا کے بعد افغانستان میں استحکام کا عمل جاری رکھنے کیلئے وہاں موجود رہے گا،انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر آج نیٹو کانفرنس کی سائیڈ لائن پر صدربائیڈن سے تبادلہ خیال کروں گا۔ترک صدر نے کہاکہ ہماری خواہش یہ ہے کہ امریکا لیت و لعل سے پاک ایسا روّیہ اختیار کرے کہ جو نیٹو کے اتحاد اور باہمی تعاون میں اضافہ کرے ۔