یورپی یونین نے روسی تیل کی قیمت 45 ڈالرتک محدود کردی

یورپی یونین نے روسی تیل کی  قیمت 45 ڈالرتک محدود کردی

سٹاک ہوم(صباح نیوز)یورپی یونین نے روسی تیل کی قیمت 45 ڈالر تک محدود کردی جس کے بعدآج سے نئی قیمتوں پر عملدرآمد شروع ہوگا۔

 بحری جہازوں پر پہنچنے والی روسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کو نشانہ بنایا جائے گا، سویڈن کی زیر صدارت اجلاس میں یورپی ممالک نے معاہدے پر اتفاق کرلیا۔ اس سے قبل جی سیون ممالک روسی تیل کی قیمت کو 60 ڈالر فی بیرل پر محدود کرچکے ہیں جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں۔ برطانوی برینٹ 2 اعشاریہ 23 ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت 80 ڈالر پر آگئی جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی ڈھائی ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت 73 اعشاریہ 40 ڈالر تک ا ٓگئی ۔

روسی تیل

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں