بھارتی انٹیلی جنس سربراہ کی رہائشگاہ پر تعینات پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی

بھارتی انٹیلی جنس سربراہ کی رہائشگاہ پر  تعینات پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی(آئی بی) کے سربراہ کی رہائشگاہ پر تعینات سنٹرل ریزرو پولیس کے اے ایس آئی نے خودکشی کر لی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق 53 سالہ اے ایس آئی راجبیر کمار نے اپنے سرکاری ہتھیار کے ساتھ خود کو گولی مارلی۔موقع سے کوئی تحریر نہیں ملی۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس نے واقعہ کی تحقیقات کی وجہ معلوم کرنے کیلئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا۔

خودکشی

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں