ایران:مزار پر حملے کے دو مجرموں کو سزائے موت کا حکم

ایران:مزار پر حملے کے دو  مجرموں کو سزائے موت کا حکم

شیراز(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں مزار پر حملے کے دو مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی جبکہ دیگر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

 شاہ چراغ مزار حملے کے دیگر 3 ملزمان کو 5 سے 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔شیراز شہرکے شاہ چراغ مزار میں فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔شاہ چراغ مزار میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ برس اکتوبر میں پیش آیا تھا، مزار میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں