پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے فرسٹ منسٹر کا حلف اٹھالیا

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے  فرسٹ منسٹر کا حلف اٹھالیا

ایڈن برگ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کا حلف اٹھا لیا۔ وہ مغربی یورپ کی حکومت کے پہلے مسلمان سربراہ ہیں۔

 37 سالہ حمزہ یوسف سکاٹش نیشنل پارٹی کے سب سے کم عمر سربراہ ہیں۔ حمزہ یوسف کے فرسٹ منسٹر بننے پر برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے مبارکباد دی ،حمزہ یوسف نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم سے کال پر گفتگو تعمیری تھی،سکاٹ لینڈ کے عوام اور پارلیمنٹ کی جمہوری خواہشات کا لندن کو احترام کرنا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں