لیبیا:عسکری سرگرمیوں پر داعش کے 23 جنگجوؤں کو سزائے موت

لیبیا:عسکری سرگرمیوں پر داعش  کے 23 جنگجوؤں کو سزائے موت

طرابلس (رائٹرز) لیبیا کی عدالت نے عسکری مہمات میں ملوث داعش کے 23 جنگجوؤں کو سزائے موت، 14 کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

 لیبیا کے اٹارنی جنرل آفس کے مطابق عدالت نے دیگر جنگجوؤں میں سے ایک کو 12 سال، چھ کو 10 سال، ایک کوپانچ سال ،چھ کو تین سال جبکہ پانچ کو بری کر دیا۔ ان میں تین جنگجو عدالتی کارروائی کے دوران انتقال کر گئے تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں