برکینا فاسو:جہادیوں کے حملے رضاکاروں سمیت 40 افراد ہلاک

واگادوگو (اے ایف پی)مغربی برکینا فاسو میں جہادیوں کے 2 مختلف حملوں میں سول ملیشیا کے رضاکاروں سمیت 40 افراد ہلاک ہو گئے ۔
ایک حملہ مالی کی سرحد کے قریب سول ملیشیا کے قافلے پر کیا گیا، جس میں 20 رضاکار ہلاک ہوئے ، دوسرے حملے میں ایک سرحدی گاؤں کو نشانہ بنایا گیا جس میں شہریوں سمیت مزید 20 افراد ہلاک ہو گئے ۔